منقبت حضرت امام حسینؓ

نام لینا ہی نہیں کافی عزادار حسینؓ
زندگی میں گر نظر آئیں نہ آثار حسینؓ

دس محرم کو سجاتے ہیں ہمیشہ تعزیے
ڈھونڈتی ہے آج دنیا ان میں کردار حسینؓ

تقویت جو دے رہے ہیں دشمن اسلام کو
وہ حسینی تو نہیں ، وہ تو ہیں غدار حسینؓ

کربلا کی خاک کو سرمہ بنا کر دیکھیے
خواب میں ہر شب کریں گے آپ دیدار حسینؓ

ٹوٹ کر جس دم گرا ہے گلشن نبوی کا گل
بن گیا ہے کربلا جب سے ہی گلزار حسینؓ

جس نے بھی چیلینج کیا ہے باطل و طاغوت کو
وہ وفادار نبی ہے وہ وفادار حسینؓ

حضرت صدیقؓ ، فاروقؓ و غنیؓ و بو ترابؓ
ان میں سے ہر اک خلیفہ تھا طرف دار حسینؓ

ہے یہی پیغام ہر دم کربلا کا دوستو
ہار کر بھی جان اپنی جنگ نہیں ہارے حسینؓ

ہوگئے اہل حرم جیسے ہی سب اہل یزید
قلب دانش ؔ ہوگیا ہے یار گھربار حسینؓ

عبدالغفار صدیقی دانشؔ
نور پور،ضلع بجنور ،یوپی
9897565066