اے ایم پی نے نیشنل ایوارڈ فار سوشل ایکسی لنس ایوارڈ کی شروعات کی

تعلیم ، روزگار، انسانیت سے متعلق امداد میں پیش پیش رہنے والی سماجی تنظیموں کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا

نئی دہلی:ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) ایک مشہور سماجی تنظیم ہے جو گزشتہ 13 سالوں سے تعلیم اور روزگار کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ تاہم اس تنظیم نہ صرف لوگوں کی مد کی بلکہ لاکھوں لوگوں کا مستقبل سنوارا ہے ۔ اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی کی قیادت میں 16 ممالک اور 120 سے زیادہ ہندوستان کے شہروں میں اے ایم پی سے وابسطہ ہزاروں رضا کار اور سماجی کارکنان سماج کی بے لوث خدمت کرتے آرہے ہیں ۔ اس مشن کو آگے بڑھانے کی غرض سے اے ایم پی نے ہندوستان کے مختلف شہروں میںزمینی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں اور رضاکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے گذشتہ برس این جی او کنیکٹ مہم کی شروعات کی تھی ۔تاہم اسی کے تحت مختلف شہروں و قصبوں میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کام کیا جارہا ہے ۔نیز اے ایم پی سے کے ساتھ مل کر متعدد سماجی تنظیمیں روزگار ، تعلیم ، راحت رسانی ، کے علاوہ دیگر کام کر رہی ہیں ۔اے ایم پی ان تنظیموں کے ساتھ نالج پارٹنر کے طور پر ان کی کپیسٹی بیلڈ کر کے کام میں تیزی لانے کام کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ۔اس تعلق سے اے ایم پی پرو جیکٹ کے ہیڈ رزاق شیخ نے بتایا کہ ہماری اس مہم میں ملک بھر کی 200 سے زائد این جی اوز اے ایم پی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور سماجی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔اے ایم پی این جی او سے منسلک فاروق صدیقی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایم پی نے ملک بھر میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی نمایاں کار گردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ہر سال ” اے ایم پی نیشنل ایوارڈ فار سوشل ایکسی لنس ایوارڈ سے نوازنے کی شروعات کی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ یوم ِ آزادی 15 اگست 2021 کے موقع پر یہ ایوارڈ قومی اور اسٹیٹ سطح پر تین زمروں ( تعلیم روزگار این جی اوز کو ہر سال اے ایم پی نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس دینا شروع کیا ہے ، جس کا پہلا ایڈیشن آرہا ہے۔ یوم آزادی 15 اگست 2021 کو ہے ، یہ ایوارڈ قومی اور ریاستی دونوں سطح پر 3 زمروں (تعلیم ، روزگار، انسانیت سے متعلق امداد ) میں دیا جائے گا ۔، اس ایوارڈ کے لئے www.ampindia.org لنک