استقبالیہ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد

نئی دہلی(پریس ریلیز)گزشتہ روز ماہنامہ صلاح کار اور مانو ایکتا مجلس کے زیراہتمام بھوپال سے تشریف لائے دومعزز مہمانوں کا استقبال ایڈیٹرماہنامہ صلاح کار نے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ان کے اعزازمیں ایک شعری محفل منعقد ہوئی۔ معزز مہمانان بھوپال کے معروف سماجی خدمت گار اور خادم اردو ساجد حسن اور معروف شاعر اور شیدائے اردو خلیل اسلمؔ قریشی تھے۔ ظہرانے کے بعد پروگرام کی شروعات مہمانوں کو شال اڑھا کر اور سپاسنامہ پیش کرکے کی گئی۔صدر محفل اعجاز انصاری اورمہمان خصوصی کامریڈ امیر حیدرزیدی کا بھی شال اڑھا کر استقبال کیاگیا۔

معروف شاعر اعجازؔ انصاری کی صدارت میں جاویدؔصدیقی کے نعتیہ کلام سے محفل شعرو سخن کاآغاز ہوا۔نظامت ماہنامہ صلاح کار کے ایڈیٹرحامد علی اخترنے کی۔ جن شعراء نے اپناکلام پیش کیا ان کی منتخب اشعار استفادہ کے لیے ذیل میں درج ہیں:

طنز کرتا ہے وہ لفظوں کاسہارا لے کر
اورخنجر میرے سینے میں اترجاتے ہیں
اعجاز ؔانصاری

کہیں پرآنکھ پرنم ہے کہیں پر دل مچلتے ہیں
کہیں روٹی نہیں ملتی کہیں پر جام چلتے ہیں
خلیل اسلمؔ قریشی

بوتلیں دونوں ایک جیسی تھیں
پی گئے رات تارپین استاد
عبدالرحمٰن منصورؔ

ہر ایک سختیٔ راہ کو جھیل لوں گا
اگر تم چلو میرے شانہ بشانہ
حامدعلی اختر

ؔمیں اپنے دور کی سچائی ہوں اسی کے سبب
جسے بھی دیکھیے وہی کھرچ رہا ہے مجھے
اجے عکس

ؔہم تو اپنے قد کیبرابر بھی نہ ہوئے
لوگ نہ جانے کیسے خداہوجاتے ہیں
خان رضوان

ؔجانے کس سمت چل پڑا ہوں میں
مجھ سے اب کوئی پوچھتا بھی نہیں
جاویدؔ صدیقی

یہ دینا کیا میں نے تو کسی کے دل کو جیتا ہے
مجھے کم مت سمجھنا میں سکندر سے زیادہ ہوں
اخترؔاعظمی

زباں پر جھوٹ کے نعرے سجائے
چلے ہیں راہبر کاظمؔ رجھانے
کاظمؔ بن حبیب بجنوری

مریض عشق ہوں میری دوا کیجئے
مرا کوئی نہیں مجھ سے وفا کیجئے
طالب حسین طالبؔ

محفل میں معروف سماجی، تعلیمی اورسیاسی شخصیت آصف علی بھی شریک تھے۔دیگر شرکاء میں افضال سیفی، اطہر الاسلام، اریب چودھری اور صلاح کار کے سارے کارکنان وغیرہ موجود تھے۔
رپورٹ دلشادحسین اصلاحی