قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا صاحب کو صدمہ، اہلیہ ثمینہ رضوی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
نئی دہلی: آہ! رات ایک بجکر 10 منٹ پر قومی آواز، نیشنل ہیرالڈ اور نوجون اخبار کے چیف ایڈیتر ظفر آغا صاحب کی اہلیہ ثمینہ رضوی کا حرکت قلب بند ہو جانے سے دہلی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ 25 مئی سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سنیتا نے بتایا کہ ثمینہ رضوی کی گزشتہ رات اچانک طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور آخر میں ثمینہ رضوی کو دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب ان کا انتقال ہو گیا۔