خلیج بنگال سے اٹھنے والا ’یاس‘ شدید گردابی طوفان میں تبدیل، بھاری نقصان کا خدشہ

خلیج بنگال سے اٹھنے والا گردابی طوفان ’یاس‘ انتہائی خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ یہ طوفان کل تک مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا اور اس سے بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بنگال کے علاقہ دیگھا میں اس طوفان کی وجہ سے باریشں شروع بھی ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش بنگال اور اوڈیشہ میں بھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دریں اثنا، ڈی جی ’این ڈی آر ایف‘ ایس این پردھان نے بتایا کہ بنگال میں طوفان یاس کے پیش نظر مزید 5 این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے بعد بنگال میں مجموعی طور پر این ڈی آر ایف کی 45 ٹیمیں تعینات ہیں۔