ممتا بنرجی آج سونیا گاندھی،کیجریوال، جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات کریں گی

ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ ان کے دورے کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنا ہے اور اسی سلسلہ میں وہ آ ج کئی شخصیات سے ملاقات کریں گی۔

2024لوک سبھا انتخابات کےلئے ممتا بنرجی نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔اپنے دہلی سفر کے دوران وہ مختلف اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کررہی ہیں ۔ممتا بنرجی کانگریس صدر سونیا گاندھی کے علاوہ دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کجری وال ، مشہور شاعر جاوید اور سابق اداکارہ شبانہ اعظمی سے بھی ملاقات کریں گی ۔

ممتابنرجی نے گرچہ اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مل کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ہم پرامید ہیں کہ یہ اتحاد جلد ہی ایک شکل اختیار کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا قابو میں آنے کے بعد وہ اپوزیشن لیڈروں سے رابطہ قائم کرنے میں تیز ی لائیں گی اور اس کےلئے سخت محنت کریں گی ۔

ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ ان کے دورے کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنا ہے ۔کل وہ کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے ملاقات کریں گی ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بھی وقت مانگا ہے۔ ممتا بنرجی شاید دہلی کے وزیر اعلی سے جمعرات کو ملاقات کریں گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شاعرو گیت گار جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے بھی ان سے ملنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ان دونوں سے ملاقات کریں گی ۔ ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ این سی پی رہنما شرد پوار سے ان کی ملاقات کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

تاہم وزیر اعلی نے واضح کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ابھی دیر ہے ۔اس کے لئے ابھی سے پلاننگ کرنا ہے لیکن اس سے پہلے اترپردیش ، پنجاب ، تریپورہ جیسے مختلف ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تری پورہ میں ہمارے لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ تری پورہ پولس پر آئی پی اے سی کے کچھ کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔