گجرات کیڈرکے آئی پی ایس راکیش استھانہ کو دہلی کےنئے کمشنر بنائے گئے

نئی دہلی:آئی پی ایس آفیسرراکیش استھانہ کو دہلی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی پی ایس راکیش استھانہ جھارکھنڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1984 بیچ کے گجرات کیڈر کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ استھانہ اس سے پہلے سی بی آئی میں اسپیشل ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ راکیش استھانہ ایس ایس جوگ اور اجےراج شرما کے بعد دہلی سے باہر کے کیڈر سے تعلق رکھنے والے تیسرا پولیس کمشنر بن گئے ہیں۔

ہم آپ کو بتادیں کہ راکیش استھانہ کی نگرانی میں سوشانت سنگھ راجپوت ڈرگ کنکشن کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ راکیش استھانا فی الحال بی ایس ایف کے ڈی جی اور این ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سورت کمشنر کی حیثیت سے راکیش استھانہ نے نام نہاد سنت آسارام باپو کیس کی بھی تفتیش کی تھی۔ حال ہی میں ،دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شریواستو کی ریٹائرمنٹ کے بعد ، بالاجی سریواستو کو ایگزیکٹو کمشنر بنایا گیا تھا۔

1984 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر راکیش استھانہ فی الحال بی ایس ایف کے ڈی جی اور چیف آف این سی بی ہیں۔ اب انہیں دہلی پولیس کا نیا کمشنر بنا دیا گیا ہے۔ راکیش استھانہ وہی افسر ہیں جن کی نگرانی میں سوشانت سنگھ ،ریا چکرورتی ڈرگ کنکشن کیس میں دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس سے پہلے، راکیش استھانہ سی بی آئی میں اسپیشل ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ سورت کمشنر کی حیثیت سے ، اس نے اپنی نگرانی میں آسارام سانت کے معاملے میں ایک اہم تحقیقات کا آغاز کیا ، جس میں آسارام بابواور اس کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ بی ایس ایف میں رہتے ہوئے راکیش استھانہ نے کافی اہم آپریشنوں کی قیادت کی ہے۔